پاکستان ایک خدائی راز ہے
پاکستان کایہ قرض آذربائیجان کبھی نہیں بھولے گا
دنیا آج پاکستان کے خلاف کیوں کھڑی ہے؟ اس لیے کے پاکستان نے ہمیشہ اپنے لیے نہیں… دوسروں کے لیے خون بہایا ہے۔
افغانستان میں روس کے خلاف لڑائی ہو یا عرب–اسرائیل جنگ… کشمیر کے لیے چار بار کھڑے ہونا ہو یا اقوامِ متحدہ میں خون پیش کرنا… پاکستان نے وہ کام کیے ہیں جو بڑے بڑے ممالک کے بس کی بات نہیں تھی۔
لیکن ایک کہانی ایسی ہے جسے دنیا نے ہمیشہ دبایا… اور آذربائیجان نے ہمیشہ یاد رکھا۔
یہ وہ کہانی ہے جب آذری مسلمان دنیا کی نظر میں تنہا تھے۔
آرمینیا نے ان کے علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا۔
گھروں کو جلا دیا گیا، عورتوں کو دربدر کیا گیا، لاکھوں آذری بے گھر ہوئے…
دنیا خاموش کھڑی رہی۔
طاقتور ممالک آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے۔
مگر ایک ملک تھا… جو بغیر فائدے کے، بغیر لالچ کے، صرف ایمان کی بنیاد پر آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔
اور وہ ملک تھا — پاکستان۔
پاکستان دنیا کا واحد ملک تھا جس نے آرمینیا کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔
دنیا نے چاہا کہ پاکستان دباؤ میں آئے، مگر پاکستان نے کہا:
“ہم اس ظالم کو نہیں مانیں گے جو مسلمانوں کی زمین پر قبضہ کرے۔”
یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے آذربائیجان کی قوم کے دلوں پر پاکستان کا نام لکھ دیا۔
پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نے کھل کر نہیں، مگر خاموشی سے آذربائیجان کو وہ تعاون دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ٹریننگ… انٹیلی جنس… محدود سپورٹ…
یہ جنگ ایسے نہیں جیتی گئی جیسے دنیا سمجھتی ہے،
بلکہ پسِ پردہ پاکستانی ذہن، پاکستانی تربیت اور پاکستانی تجربہ کارفرما تھا۔
آذربائیجان کے جرنیل کھلے عام کہتے ہیں:
“ہم نے لڑنا پاکستانیوں سے سیکھا ہے۔”
2020 کی جنگ میں جب آذربائیجان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی تو آذری نوجوان ٹینکوں پر پاکستانی جھنڈے لگا کر لڑ رہے تھے۔۔
سڑکوں پر “Pakistan Zindabad” کے نعرے لگ رہے تھے۔
صدر علیوف نے ٹی وی پر کہا:
“پاکستان ہمارا سچا بھائی ہے…
ہم یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے.”
پاکستان نے ان کا ساتھ اس وقت دیا جب دنیا نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔
یہ محبت کتابوں میں نہیں لکھی جاتی،
یہ دل کے اندر جلتی ہے… نسلوں تک چلتی ہے۔
دشمن یہی وجہ برداشت نہیں کر پاتے—
کہ پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں،
امت مسلمہ کے لیے لڑا ہے۔
افغانستان میں روس ٹوٹا — پاکستان کی بدولت
عرب–اسرائیل جنگ میں اسرائیل کے طیارے گرے — پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں
کشمیر کے لیے چار جنگیں لڑیں — اپنے خون سے
اور آذربائیجان کو فتح دلائی — اپنی غیرت اور اپنی خاموش مدد سے۔
دنیا اس لیے پاکستان سے ڈرتی ہے…
کیونکہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں…
ایک کردار ہے، ایک اصول ہے، ایک مزاحمت ہے۔
اور آذربائیجان آج بھی دنیا کو بتاتا ہے:
“پاکستان نے ہمارا ہاتھ اس وقت تھاما،
جب دنیا نے منہ پھیر لیا تھا۔
یہ قرض ہم کبھی نہیں چکا سکتے۔”
اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ سر بلند رکھے ۔😍
مخلص پٹھان
داستان_گو
#DastanGou
https://www.dastangou.xyz
Join Channel
*DastanGou*
https://whatsapp.com/channel/0029VaAlths7YSd0xR7w3w1k
____________________________
