Visit Our Official Web آپریشن سندُور بمقابلہ آپریشن بُنیان مُرصوص Dastan Gou Dastan Gou داستان گو

آپریشن سندُور بمقابلہ آپریشن بُنیان مُرصوص


 

میجر (ر) ساجد مسعود صادق

ویسے تو پاک بھارت تمام جنگیں ہی ملٹری ہسٹری کے  ایک طالب علم کے لیئے اہم اور دلچسپ ہیں کیونکہ ان جنگوں میں پاکستان پچھلی آٹھ دہائیوں سے  پانچ گُنا  بڑے ایسے  دُشمن سے نبرد آزما ہے جو اُس مٹانے اور ختم کرنے کے لیئے ہروقت کُچھ نہ کُچھ کرتا رہتا ہے لیکن  "پہلگام فالس فلیگ بھارتی ڈرامے" کے بعد بھارتی رعونت پر مبنی "آپریشن سندُور" (جسے "آپریشن غرُور" کہا جائے تو بہتر ہوگا)  اور بجلی کی طرح کُوندتے ہو ئے پاکستانی  "آپریشن بُنیان مُرصوص"  (جس میں پاکستان نے محض چند گھنٹوں میں بھارت کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے تمام میدانوں میں پچھاڑ کر رکھ دیا) کو معاشیات، بین المذاہب،  بین الاقوامی سیاست،  ڈہلومیسی،  ملٹری ہسٹری، آپریشنل اور اسٹریٹیجیک لیول کے  پلانرز، وار انڈسٹری کے   ٹیکنالوجیکل  انجینئرز نہ صرف پڑھا کریں گے بلکہ اس سے کئی اہم اسباق نکالا کریں گے۔   بھارت پہلگام کے ڈرامے کے بعد پاکستان کو مٹانے کا خواب دیکھنے سے لیکر ڈرانے دھمکانے  اور پھر ننگی جارحیت پر اُتر آیا تھا  چند گھنٹوں کے آپریشن بُنیان مرصوص کے بعد مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور ہوگیا۔ بھارتی عددی برتری بھی پاکستانی اعلٰی  عسکری حکمت عملی کے سامنے بھارت کے کسی کام نہ آئی۔

دونوں آپریشنز کا جب عمومی تقابلہ جائزہ لیا جائے تو جو باتیں سامنے آتی ہیں اُن کو اگر ترتیب کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پہلی چیز جو سامنے آتی ہے وہ بھارت کا مکروفریب اور جھوٹا پراپیگنڈا اور اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیئے اپنے ہی معصوم شہریوں کو قتل کرکے پڑوسی مُلک پر دہشت گردی کا جواز بنا کر یلغار کرکے مسئلہ کشمیر کو گول کرنا اور سندھ طاس معاہدہ کینسل کرکے پاکستان پر آبی یلغار کا کنٹرل حاصل کرنا تھا اور  اسی مقصد کے پیچھے وہ  اپنے آپ کو جنوب ایشیائی خطے کی سُپر پاور ثابت کرنا تھا۔ لیکن بھارت کے ساتھ جو افواج پاکستان  اور اُن کی عسکری قیادت نے اُس کی تفصیل پر یوں تو کتابیں لکھی جاسکتی ہیں لیکن مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے پاکستان نے ہر میدان میں بھارت کو چاروں شانے چت کردیا۔   واضح رہے کہ   آپریشن بُنیان  مرصوص سے پہلے ہی 5 بھارتی فائٹر جیٹ جن میں تین  جدید  رافیل طیارے اور  80 اسرائیلی ساختہ ڈرونز  شامل تھے بھارت پہلے ہی  تباہ کروا چکا تھا۔ ڈپلومیسی کے میدان میں بھارت  ایک جھوٹا، جارح،  اپنی معصوم شہریوں کی قاتل ایک دہشت گردی ریاست  اور اس کا میڈیا "فیک نیوز فیکٹری" کے طور پر دُنیا کے سامنے ننگے ہوچکے تھے۔

معیشت کی بات کی جائے تو انڈین اسٹاک مارکیٹ Nifty میں ایک بھونچال سا آگیا اور بھارت کو محض اڑتالیس گھنٹوں مین 6.9 ٹریلین بھارتی روپے اور 82 ارب امریکی ڈالرز  میں نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارت کی  Reliance Digital اور  HDFC Bank جیسی کمپنیوں کے شیئرز گرگئے اور اپنے نقصان پر دیگر بھارتی بنک بھی چیخ اُٹھے۔ بھارتی معاشی ترقی چند گھنٹوں میں زمین بوس ہوگئی اور مستقبل میں بھی اس کو سنبھلنے میں وقت لگے گا۔  اگر جنگی میدان کی بات کی جائے تو پاکستانی میزائلوں اور ائر فورس نے اُڑی، نگروٹا، بیاس، ادھم پور، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، سری نگر، سرسہ، سُورت گڑھ، اکھنور، (پورے پاک بھارت بارڈر اور لائن آف کنٹرول)  جیسے کئی اہم مقامات پر وہ تباہی مچائی کہ بھارت دیکھتا رہ گیا اور کچھ کر نہیں سکا۔ ملٹری انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹرز سمیت کئی ہوائی اڈے، کشمیر میں کئی بھارتی پوسٹیں، ہیڈکوارٹرز اور اسلحہ کے ڈپو اور براہموس بھارتی میزائل ڈپو اور ائرڈیفنس سائٹس سب  کو آپریشن بنیان مرصوس نے ملیا میٹ کرکے رکھ دیا۔ اسی طرح آپریشن بنیان مرصوص میں  رافیل طیارے کی ایک بھارتی پائلٹ بھی پاکستان نے گرفتار کرلی۔

آپریشن بُنیان مرصوص میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی  کارکردگی کا  اگر جائزہ لیا جائے تو پہلے نمبر پر یہ بات یاد رکھی جائے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان نے اس میدان میں جو کیا وہ ناقابل یقین اور بھارت کے ساتھ ساتھ باقی دُنیا کے وہم وگُمان میں بھی نہیں تھا۔ SCADA Software  (مینوفیکچر اور اکاپوریٹ انڈسٹری  کا معروف سافٹ ویئر)  کے مطابق پاکستان نے  10بھارتی Servers اور  1744 بھارتی گورنمنٹ کی ویب سائٹس کو اُڑا کر رکھ دیا۔ بھارت کا گیس اور تیل کا کمپیوٹر نظام  پاکستانی سائبر حملے کا شکار بنا، کئی ای میل ہیک کی گئیں، بی ایس ایف سمیت کئی دیگر فوجی اور نیمی فوجی اداروں کا ڈیٹا نہ صرف پاکستان لے اُڑا بلکہ اس کو شدید نقصان بھی پہنچایا۔ اسی طرح 3 کارپوریٹ سائٹس کے علاوہ 110سے زیادہ بھارتی میڈیا ہاوسز کا ڈیٹا بھی پاکستان سائبر فورس کے ہاتھ لگ گیا۔ اسی طرح بھارتی ریلوے، گرڈ اسٹیشنز، جی پی ایس،  تمام سیٹیلائٹ سگنلز کو پاکستان کے آئی ٹی ایکسپرٹ اور سائبر فورس نے  جام کرکے رکھ دیا۔  بھارت کا وہ غرور جس کے مطابق بھارت انفارمیش ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے آپ کو  بہت آگے سمجھتا تھا اسے بھی پاکستانی سائبر فورس نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔

اگر صرف پاکستان کی ڈرون ٹیکنالوجی کی برتری کی بات کی جائے تو کشمیر میں  سامبا، جموں، اُڑی، نوگوام، پونچھ، راجوڑی، بارہ مولا، اوانٹی پورہ اور نگروٹا میں پاکستانی ڈرونز ایسے اُڑتے رہے۔اسی طرح پنجاب میں  راجھستان، پوکھران (بھارتی ایٹمی  میزائل سائٹ)، امرتسر، فیروز پور، فاضلیکہ، لال گڑھ، جاٹا، جیسلمیر، بارمر، بھوج، کوربٹ، لکھی نالہ، نورمانیا، حصار، ہریانہ اور  پورا دہلی میں پاکستانی ڈرونز ایسے اُڑتے رہے جیسے اپنے ہی علاقے میں ہوں اور ان میں سے ایک کا بھی ملبہ بھارتی میڈیا پیش نہ کرسکا۔ پاکستانی ڈرونز نے نہ صرف پورے بھارت بلکہ بھارتی فوج  میں  بالخصوص ایک ایسا خوف ہراس پیدا کیا کہ  عسکری قیادت سمیت پورے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔  اس کے مقابلے میں  پاکستان  بھارت کی طرف سے اُڑائے گئے  اسرائیلی  ڈرونز کے ملبے کا ڈھیر  پاکستانی میڈیا دکھاتا رہا اور اسی طرح  ان ڈرونز کے ساتھ پاکستانی عوام مختلف جگہوں پر کھیلتے، مذاق کرتے اور اپنے ذاتی اسلحہ سے انہیں شکار کرتے  نظر آئے۔ پاکستانی قوم میں ایک جذبہ تھا،  جوش تھا اور وہ مُتحد ہوکر اپنی افواج کے پیچھے کھڑی تھی جبکہ بھارتی قوم  پاکستانی ڈرونز سے سہمے  اپنی ہی حکومت اور فوج  کو کوس رہے تھے۔ 

آپریشن بینان مرصوص اور  آپریشن سندور یہ ثابت کرتے ہیں کہ  پاکستان بھارت پر کئی معاملات میں سبقت لے گیا۔ ان میدانوں میں سب سے پہلی بات پاکستانی عسکری قیادت اور فوج بھارت کے مقابلہ Battle Hardened، مضبوط اعصاب کی مالک  اور عسکری اسٹریٹیجی میں بہت بہتر ثابت ہوئی اور پاکستانی قوم بھی بھارتی قوم سے بہت بہتر نکلی۔ دوسرے  نمبر پر افواج پاکستان نے  روایتی جنگ کے میدان میں  بھی بھارت پر برتری ثابت کردی۔ تیسرے  نمبر پر  پاکستان نے ڈپلومیسی کے میدان میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی۔  چوتھے  نمبر پر ایک مُدت سے سُنا جاتا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے افواج نے  اسے سچ  ثابت کردکھایا۔  پانچویں  نمبر پر کشمیر کا مسئلہ اور دو قومی نظریے ایک بار پھر پہلے سے زیادہ مضبوطی کیساتھ دُنیا کے سامنے واضح ہوگئے اور اکھنڈ بھارت کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا۔ چھٹے نمبر پر  BJP،مُودی، مُودی سرکار اور بھارتی ریاست ایک دہشت گرد اور بُزدل ثابت ہوئے جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار اور طاقتور نیوکلیئر اسٹیٹ کے طور پر سامنے آیا۔ ساتویں نمبر پر  بھارتی فوج نے نہ صرف خود کو ڈبویا بلکہ اپنے پُشت پناہوں کو ذلیل کروادیا جبکہ پاکستان نے اپنا اور اپنے دوست ممالک کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسی طرح بھارتی میڈیا بھارتی مکروہ ایجنڈے کا آلہ کار بنا رہا جبکہ پاکستانی میڈیا، مضبوط، منظم انداز میں بہتر اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتا رہا۔

مختصراً! آپریشن بنیان مرصوص  سے  افواج پاکستان نے  جہاں قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا، دو قومی نظریے کو زندہ کردیا، مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر پوری دُنیا کے سامنے لاکھڑا کیا اور پاکستان کو اسلام کا حقیقی قلعہ ثابت کیا اور  پاکستان کو جنوبی ایشیاء کی حقیقی طاقت ثابت کیا  وہیں بھارت کا نہ صرف سارا غرور خاک میں ملا دیا بلکہ بھارتی حکمرانوں کا ہندواتہ، اکھنڈ بھارت اور مہابھارتا کا خواب  بھی چکنا چُور کردیا۔ بھارت خود تو ڈُوبا ہی لیکن اُس کے پُشت پناہ بھی ذلیل خوار ہوگئے۔اسرائیلی ڈرونز، فرانسیی جدید جنگی طیارے او  روسی ساختہ   ڈیفنس سسٹم آپریشن بُنیان مرصوص چند گھنٹوں میں اپنے ساتھ بہا کر لے گی اسی طرح مغربی ٹیکنالوجی کی  برتری کی جو Myth تھی وہ بھی بھارت کی نااہل، بزدل عسکری قیادت نے ختم کروادی۔  بھارت کی معاشی طاقت اور فوجی طاقت  کی قلعی بھی اسی آپریشن نے  پوری دُنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔ کسی بھی قسم کی اخلاقیات کو خاطر میں لائے بغیر  آپریشن سندور میں بھارت نے درجنوں ڈرونز، اور جدید طیارے اور بارڈرز پر بلاشتعال فائرنگ کے ذریعے پاکستان پر ایک جھوٹے ڈرامے کو جواز بناکر  جو یلغار کی وہی آپریشن بنیان مرصوص کے بعد اُس کے لیئے پوری دُنیا میں ذلت و خواری کا باعث بن گئی۔

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url