سکندربیگ مرزا
ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی بھی نیک شگون ہے امید کی جا سکتی ہے کہ دو ہفتے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی فریقین کے درمیان مستقل فائر بندی طے پا جائے گی اس جنگ جنگ میں دونوں اطراف سے ہزاروں بے گناہ معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں مجموعی طور پر دنیا کا کھربوں ڈالر مالیت کا نقصان ہو چکا ہے ایک طرف امن پسند تہذیب یافتہ ایرانی قوم ہے جو اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود یزید, وقت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی رہی دنیا نے دیکھا کہ نو کروڑ مظلوم ایرانی دیسی ساختہ میزائلوں اور نظرئیے کی طاقت سے لیس ہو کر دجالی طاقتوں کے مقابل پوری قوت اور یقین سے صف آرا ہو گئے جب کہ دوسری جانب طاقت کے نشے میں بد مست اور اخلاقیات سے عاری شیطان کے چیلے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر چاروں طرف سے ایرانی عوام پر ٹوٹ پڑے تعلمی ادارے سجدہ گاہیں شفا خانے سڑکیں پل بجلی گھر ہوائی اڈے صاف پانی کے زخائر غرض کہ ہر وہ جگہ جن کا تعلق سویلین ابادی سے تھا مسلسل چالیس دن تک بلا روک ٹوک حملہ آوروں کے نشانوں پر رہے ہیں
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے نفرت انگیز بیانات اور بزدلانہ فیصلوں نے پوری دنیا میں ایک اعصاب شکن ہیجان برپا کر رکھا تھا حیرت ہے کہ ویژن سے عاری سپر پاور کے سربراہ نے اپنی بچگانہ حرکتوں کی وجہ سے اپنی قوم کو دنیا کے سامنے شرمسار کیا امریکی فوج کو ایک لاحاصل جنگ میں الجھا دیا اور بڑے پیمانے پر بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہنستے بستے شہروں کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا عالمی معیشت کو شدید کساد بازاری اور بد ترین بحرانوں سے دو چار کر دیا نصف صدی سے حالت جنگ میں رہنے والے ایرانیوں نے امریکہ کا ناقابل شکست ہونے کا تصور اور رعب پاش پاش کر کے خلیج فارس کی لہروں کی نظر کر دیا قوم پرست اور مذہبی ایرانیوں نے لازوال قربانیاں پیش کر کے ثابت کر دیا کہ جنگجویانہ خصلت رکھنے والے ایرانی جنگجووں سے جنگ لڑنا بچوں کا کھیل نہیں ہے جنگیں جدید ہتھیاروں ایٹمی دھمکیوں اور حفاظتی شیلڈ بنانے سے نہیں ایمانی قوت اور اللہ کی نصرت سے جیتی جاتی ہیں جب کوئی قوم عزت کی موت مرنا سیکھ لے تو اسے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی شکست سے دو چار نہیں کر سکتی امید ہے اس جنگ کے نتائج سے امریکہ اپنی اداؤں پر سنجیدگی سے غور کرے گا معائدے کے نتیجے میں ایک نیا پر عزم اور طاقتور ایران دنیا کے نقشے پر ابھرے گا اب ایران پر عائد ناجائز معاشی پابندیاں ہوا میں تحلیل ہو چکی ہیں موجودہ رجیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئی ہے دشمن کے عزائم خاک میں مل چکے ہیں ان کی حرکتوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ حریفوں کو پتھر کے دور میں بھیجنے والا ٹرمپ ہندوستان کے محمد شاہ رنگیلا اور روسی صدر گوربا چوف کی طرح بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان کی زینت بننے والا ہے جب کہ تباہ حال ایران جرمنی اور جاپان کی طرح ایک بار پھر مضبوط اور خوشحال قوم بن کر اقوام عالم میں ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ان شا اللہ ۔۔
اس جنگ میں پاکستانی حکومت کا کردار ہر لحاظ سے سراہے جانے کے لائق ہے قیادت نے نہ صرف خود کو غیر جانبدار رکھا بلکہ گلف کی ساری ریاستوں کو بھی جنگ کے شعلوں سے دور رکھنے میں کامیاب رہے تیل پیدا کرنے والے ممالک ہمیشہ آتش گیر سیال مادے کے ڈھیر پر کھڑے ہوتے ہیں انہیں راکھ بنانے کے لئے کسی لمبی چوڑی پلاننگ کی ضرورت نہیں ہوتی ماچس کی ایک تیلی اس کام کے لئے کافی سمجھی جاتی ہے اس لئے خلیجی ممالک کو مستقبل کے خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے اپنے دست وبازو پر بھروسہ کرنا ہو گا کیونکہ ملکی سلامتی اور اثاثوں کی حفاظت جیسے احساس معاملات بیرونی ٹھکیداروں کے سپرد نہیں کی جا سکتے
پاکستانی وزارت خارجہ پرائم منسٹر آفس اور دیگر معاون اداروں کی کامیاب سفارت کاری نے عالمی برادری میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے کروڑوں انسانوں کو ہلاکت کے منہ سے بچانے پر پاکستانی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے جب کہ بھارتی حکومت اور متعصب ہندو برادری پاکستان کی حالیہ بے مثال تاریخی سہولت کاری اور کامیاب سفارت کاری پر نا خوش نظر آ رہی ہے انسانی اقدار سے عاری جاہل بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصرف ہے کسی نے سچ کہا ہے کہ حسد ایک لاعلاج مرض ہے جس کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا حاسد خود ہی حسد کی آگ میں جل کر اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے البتہ خود کو حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے محتاط رہنے کی سخت ضرورت ہوتی ہے دعا ہے یہ عارضی فائر بندی مستقل بنیادوں پر امن سمجھوتے میں تبدیل ہو جائے عہد رواں میں کرہ ارضی پر بھارت اور اسرائیل دو ایسے ملک ہیں جو مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں ان کی کھلی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ دونوں ابلیسی ملک دو ارب سے زیادہ مسلمانوں کو سطح زمین پر پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اللہ تعالی دنیا کو ان تنگ نظر نفسیاتی مریضوں کے شر سے محفوظ رکھے آمین ۔۔۔ بہت شکریہ

