تفسیر صراط الجنان
ترجمہ و تفسیر صراط الجنان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِﭤ(3)
ترجمۂ کنز الایمان
روزِ جزاء کا مالک۔
{مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ:جزا کے دن کامالک۔} جزا کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے کہ اس دن نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کو ثواب ملے گا اور گناہگاروں اور کافروں کو سزا ملے گی جبکہ’’مالک‘‘ اُسے کہتے ہیں جو اپنی ملکیت میں موجود چیزوں میں جیسے چاہے تصرف کرے۔ اللہ تعالیٰ اگرچہ دنیا و آخرت دو نوں کا مالک ہے لیکن یہاں ’’قیامت‘‘ کے دن کو بطور خاص اس لئے ذکر کیا تاکہ اس دن کی اہمیت دل میں بیٹھے۔ نیز دنیا کے مقابلے میں آخرت میں اللہ تعالیٰ کے مالک ہونے کا ظہور زیادہ ہوگا کیونکہ اُس دن کسی کے پاس ظاہری سلطنت بھی نہ ہوگی جو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں لوگوں کو عطا فرمائی تھی، اس لئے یہاں خاص طور پر قیامت کے دن کی ملکیت کا ذکر کیا گیا۔
اس ویب سائٹ پر آپ کی سہولت کے ترجمہ وتفسیرقرآنِ کریم روزانہ ایک آیت اپ لوڈ کی جاتی
آپ روزانہ پڑھنے کے لئے ہماری ویب پر آسکتے ہیں