ازکار المساء تسبیحات
اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں
یہ بہت ھی بہترین حصار ھے
جو شخص ان اذکار کو معمول بنا لیتا ھے
وہ ان کے فوائد جلد اپنے اردگرد جان لیتا ھے
سادہ لفظوں میں یہ بہت ھی بہترین اینٹی بائیوٹک ھے
صبح کے اذکار اذان فجر سے طلوع افتاب تک ھے
اگر کوئی مجبوری ھو تو اس کے بعد تک بھی کئیے جا سکتے ھیں
شام کے اذکار نماز عصر سے مغرب تک یا رات گئے تک کئیے جا سکتے ھیں
لیکن اذکار ضرور کریں
🌄ازکار المساء تسبیحات 🌄
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔
بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ
1️⃣آیت الکرسی پڑھنے والا جنات سے محفوظ ہو جاتا ہے⬇️
📖(مستدرک حاکم 562/1)
*🏵️○اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ
ترجمہ :
الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے.
📌(ایک مرتبہ)
2️⃣حضرت عبداللہ بن خبیب سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ تینوں سورتیں صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھا کرو یہ تمہارے لیے ہر چیز سے کافی ہو ں گی⬇️
📖(ابو داؤد 5082)
1:-○ بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ
قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ•
ترجمہ:
کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اسکا ہمسر ہے۔
📌(تین مرتبہ )
2:- ○بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ o مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ o وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ o وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ o وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ o
ترجمہ:
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وه پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وه حسد کرے۔
📌(تین مرتبہ )
3:-○ بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِلٰهِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِo
ترجمہ :
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسه ڈالنے والے، بار بار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وه جو لوگوں کے سینوں میں وسوسه ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔
📌(تین مرتبہ )
3️⃣مندرجہ زیل کلمات پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اسے دنیا وآخرت کے ان تمام کاموں کے لئے کافی ہو جاتا ہے جو اسے فکر مند کرتے ہیں حضرت ابو درداء سے روایت ہے کہ جو شخص صبح وشام یہ کلمات کہتا ہے اللہ اسے ہر پریشانی سے محفوظ رکھتا ہے⬇️
📖(ابوداؤد 5081)
○حَسْبِيَ اللّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
ترجمہ:
مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے ۔
📌(7 مرتبہ)
4️⃣رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص فجر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل کلمہ توحید دس مرتبہ پڑھے تو اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور دس برائیاں معاف کی جاتی ہیں اور دس درجات بلند کیے جاتے ہیں اور یہ دعا بنی اسماعیل میں سے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے اور یہ دعا پڑھنے والا صبح سے شام تک اور شام سے صبح تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے⬇️
📖(ابو داؤد 5077)
○لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
ترجمہ:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں۔ اسکی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔
📌( 10 مرتبہ)
5️⃣مسلم بن حارث تمیمی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے فرمایا صبح اور مغرب کی نماز سے فارغ ہو کر کسی سے کلام کرنے سے پہلے سات مرتبہ مندرجہ ذیل کلمات پڑھ لو اگر صبح کو پڑھنے کے بعد دن کے وقت اور شام کو پڑھنے کے بعد رات کے وقت موت آے تو اللّٰہ آپ کو جہنم سے محفوظ رکھے گا⬇️
📖(ابو داؤد 5079)
🏵️○اَللَّهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
ترجمہ :
اے اللہ مجھے آگ سے بچا لے
📌(7 مرتبہ)
6️⃣جو شخص یہ دعا روزانہ صبح وشام تین مرتبہ پڑھے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی⬇️.
📖(ترمذی 3388)
○بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
ترجمہ :
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔
📌(تین مرتبہ )
7️⃣جو شخص صبح وشام یہ دعا تین مرتبہ پڑھے اسے زہریلے جانور کا ڈنک نقصان نہیں پہنچائے گا⬇️
📖(290/2 مسند احمد)
○اَ عُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِ مَا خَلَقَ -
ترجمہ :
میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ پکڑ تا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
📌( تین مرتبہ)
8️⃣حضرت ثوبان روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح وشام یہ کلمات ادا کرتا ہے اللہ تعالیٰ پر اس کا حق بنتا ہے کہ وہ اسے راضی کرے⬇️
(ابو داؤد 5072)
○رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا وَّ رَسُوْ لَه۔
ترجمہ :
میں الله کے معبود ہونے، اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے نبی اور رسول ہونے پر راضی ہوا۔
📌( تین مرتبہ)
9️⃣صبح کی نماز سے اشراق تک مسلسل زکر کرنے سے یہ کلمات کہنا زیادہ وزنی ہے⬇️
📖(مسلم 2090/4)
○سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔
ترجمہ:
پاک ہے الله اور اسی کی تعریف ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
📌(تین مرتبہ )
🔟 ○اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔
📖(ابو داؤد 5090)
ترجمہ :
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله! یقینا میں تیری پناه چاہتا ہوں کفر اور فقر و فاقه سے، اے الله! بے شک میں تیری پناه چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
📌(تین مرتبہ )
1️⃣1️⃣حضرت عبدالرحمن بن ابزٰی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ صبح وشام یہ دعا پڑھا کرتے تھے⬇️
📖(صحیح الجامع 4/ 290)
○اَمْسَیْنَا عَلٰی فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ وَ عَلٰی کَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وسلم وَ عَلٰی مِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ترجمہ :
ہم نے شام کی فطرتِ اسلام پر، کلمه ٔ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیه السلام کی ملت پر جو یکسو مسلمان تھے اور وه مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
📌(ایک مرتبہ )
2️⃣1️⃣حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ صبح اور شام کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے⬇️
📖(مسلم 2723)
○اَمْسَیْنَا وَ اَمْسَى الْمُلْکُ ِللهِ وَ الْحَمْدُ ِللهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذِهِ الّیْلَةِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَھَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذِهِ الَّیَلَةِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَھَا، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔
ترجمہ :
ہم نے شام کی اور تمام عالم نے شام کی الله کے لیے اور تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں، الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وه ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے آج کی رات کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں آج کی رات کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی برائی سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔
📌(ایک مرتبہ )
3️⃣1️⃣حضرت عبداللہ بن غنام بیاضی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے تو اس نے رات کا اور جوشام کو پڑھے اس نے دن کا شکر ادا کر دیا⬇️
📖(ابو داؤد 5073)
○اَللَّهُمَّ مَا اَمْسَی بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْکَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ.
ترجمہ :
اے اللہ! مجھ پر تیری مخلوق میں کسی پر جس نعمت نے بھی شام کی ہے وہ صرف تیری طرف سے ہے تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں پس تیرے ہی لیے حمد اور تیرے ہی لیے شکر ہے
📌(ایک مرتبہ)
4️⃣1️⃣حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ صبح وشام یہ دعا پڑھتے تھے⬇️
📖(ابو داؤد 5068)
○اَللّٰھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ المَصِیْرُ۔
ترجمہ :
اے الله! تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے اور تیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف پلٹ کر جانا ہے۔
📌(ایک مرتبہ)
5️⃣○یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ۔
📖(مستدرک حاکم 545/1)
ترجمہ :
اے زنده اور قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں که میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نه کر۔
📌(ایک مرتبہ)
6️⃣1️⃣رسول اللہﷺ فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے⬇️
📖(ابن حبان)
○اَللّٰھُمَّ اِنِّىْ اَسْاَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ عَمَلًا مُّتَقَبَّلًا وَّرِزْ قًا طیِّبَا ـ
ترجمہ :
اے اللہ میں تجھ سے نفع دینے والے علم اور پاکیزہ رزق اور قبول کیے گئے عمل کا سوال کرتا ہوں
📌(ایک مرتبہ)
7️⃣1⃣حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمیشہ صبح وشام یہ دعا پڑھتے تھے اور اس کے پڑھنے میں کبھی ناغہ نہیں کرتے تھے⬇️
📖(ابو داؤد 5074)
○اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
ترجمہ :
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔
📌(ایک مرتبہ )
8️⃣1️⃣حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریمﷺ سے درخواست کی کہ مجھے کچھ ایسی دعائیں سکھا دیں جنہیں میں صبح وشام پڑھ لیا کروں تو آپ نے فرمایا صبح وشام اور رات کو بستر پر لیٹتے وقت یہ دعا پڑھا کرو⬇️
📖(ابو داؤد 5074)
○اَللَّهُمَّ عَا لِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَالسَّـمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَىْ ءٍ وَّ مَلِیْکَهُ اَشْهَدُ أَنْ لّآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ اَ عُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِ نَفْسِىْ وَ شَرِّ الشَّيطَـانِ وَ شِرْكِهٖ وَ أَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِىْ سُوْءٍ اَوْ اَجُرَّهٗ اِلٰى مُسْلِمٍ.
ترجمہ :
اے اللہ! اے غیب اور حاضر کو جاننے والے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ہر چیز کے پروردگار اور مالک میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ میں اپنے نفس پر برائی کا ارتکاب کروں یا کسی مسلم سے برائ کروں.
.. 📌(ایک مرتبہ)
9️⃣1️⃣رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص سیدالاستغفار صبح کو صدق دل سے پڑھے پھر اسی دن شام سے پہلے فوت ہو جائے وہ جنتی ہوگا اور جو شخص رات کو پڑھے اور صبح فوت ہو جائے وہ جنتی ہوگا⬇️
📖(بخاری 6306)
○اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔
ترجمہ :
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔
📌(ایک مرتبہ )
0️⃣2️⃣حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے مندرجہ ذیل کلمات چار مرتبہ صبح اور چار مرتبہ شام کے وقت کہے اللہ تعالیٰ اسے آگ سے بری کر دیتا ہے⬇️
📖(ابو داؤد 5078)
○اَللَّهُمَّ اِنِّىْ اَمْسَیْتُ اُشْهِدُكَ وَ اُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَ مَلَآءِكَتَكَ وَ جَمِیْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللهُ لَآ اِلٰهَ إِلَّآ اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْکَ لَكَ وَ أَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُكَ وَ رَسُوْلَكَ
ترجمہ :
اے اللہ! میں نے اس حال میں شام کی کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اٹھانے والوں کو تیرے فرشتوں کو اور تیری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور بےشک محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں
📌(4 مرتبہ)
1️⃣2️⃣حضرت ابودرداء بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام کے وقت مجھ پر درود پڑھتا ہے قیامت کے دن اسے میری شفاعت نصیب ہو گی⬇️
(نسائ1293)
(1) ○اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ•
○اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ•
(2) ○اَللَّهُمَّ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلٰى نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ •
📌( 10 مرتبہ /100 مرتبہ )
2️⃣2○اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
📖(بخاری 6307)
ترجمہ :
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں
📌(100 مرتبہ)
3️⃣2⃣مندرجہ ذیل کلمات پڑھنے والے سے افضل کسی کا عمل نہیں ہو گا اور اس کے (صغيره) گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں⬇️
📖(مسلم 2071/4)
○سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ
ترجمہ :
اللہ پاک ہے اسی کی تعریف ہے
📌( 100 مرتبہ)
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵
•┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈